مصطفیٰ کمال، خالد مقبول و دیگر کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں نمٹانے کا تحریری فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال و دیگر کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے 40 سے زائد قومی و صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت عالیہ نے درخوستوں کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کی شکایات سن کر 22 فروری سے پہلے فیصلہ کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے فارم 45 یا 47 کا ریکارڈ سے جائزہ لے، اگر کوئی بےضابطگی پائی جائے تو الیکشن کمیشن اسے دور کرے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، تمام درخواست گزاروں نے ایک جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ فورم سےرجوع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے