اسلام آباد، 3 حلقوں کے نتائج کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی لیکن آبزرویشن دیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔