ن لیگ، پی پی کو PTI سے ملاقات پر کیا تکلیف ہے؟، حافظ حمد اللّٰہ

فائل فوٹو

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ن لیگ کے ملک احمد خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ مولانا فضل الرحمٰن کو چیلنج نہیں دے سکتے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے اور چھوٹے میاں میں سے کوئی آگے بڑھنے کی ہمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تکلیف کیوں ہے؟

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بڑی پارٹیوں کی توہین نہیں کی ہے، دونوں پارٹیوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر آئین، پارلیمنٹ کی توہین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے