کابینہ کے لیے وزراء کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، علی امین گنڈاپور

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ کے لیے وزراء کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پورے ملک میں ہم پر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، ہمیں پتہ چلا ہے کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم اور کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے کام کر رہی ہیں، الیکشن رولز کے مطابق ہی سیاسی جماعت سے وابستگی دیکھی جائے گی۔

 علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں پی والے نہیں ہوں گے تو بات بنے گی، مرکز میں لیگل ٹیم کام کر رہی ہے ضروری نہیں بڑی جماعت سے اتحاد ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہوئی، روایات بدلنا ہیں تو لا قانونیت میں ملوث افراد کو سزا دینا ہو گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کا حق دینا پڑے گا، این ایف سی اور بجلی منافع کے پیسوں کے لیے وقت دیں گے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہو گا، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کر لیں ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے