ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ: فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحاد میں ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں 8 سے 9 دن ہے، ہم حکومت سے کوئی شیئر نہیں لے رہے۔

 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے، کیا پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنا سکتی ہے؟

پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہوگی پارلیمان کا حصہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے