نوٹیفائی امیدواروں کی تعداد اتنی نہیں کہ حکومت بناسکیں، بیرسٹر علی ظفر

فوٹو: فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے والے امیدواروں کی تعداد اتنی نہیں کہ حکومت بناسکیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا ہے۔ مخصوص نشستیں لینے کےلیے کسی سیاسی جماعت کی چھتری کے نیچے جانا پڑ رہا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن تک ہمارا کسی نہ کسی جماعت کے ساتھ جڑنا ضروری ہے، اس وقت کوئی بھی جماعت دوسری جماعت سے ملے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت بنانے میں کچھ دشواریاں ضرور ہیں، کوشش ہو رہی ہے لیکن راستہ واضح نظر نہیں آرہا۔ جتنے امیدواروں کے نوٹیفکیشن ہوئے ان کی تعداد اتنی نہیں کہ حکومت بنا سکیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کسی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑنا، اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہے، اس لیے ہم نے ہر عہدے کے لیے اپنے امیدوار نامزد کردیے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کون سی سیاسی جماعت ہمارے ساتھ آتی ہے یا ووٹ کرتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف تین جگہوں پر حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے