دفاعی آلات اور فنانسنگ بحالی کے لیے امریکی فیصلوں کے منتظر، مسعود خان
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کو فوجی ساز و سامان اور فنانسنگ کی بحالی کے لیے امریکی فیصلوں کے منتظر ہیں۔
واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے بھی توجہ مرکوز کرے۔
اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے طالبان، داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعود خان نے کہا کہ امریکا، چین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مسعود خان نے پاکستان میں سرمایایہ کاری کے فروغ پر بھی زور دیا۔