اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوائیں گے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے ہونے کے بہت قریب ہیں ، دونوں کی شرائط پر معاملات طے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کو بلیک میل نہیں بلکہ مشکلات میں سپورٹ کریں گے،ہم نہیں چاہتے کہ جوچیزیں 16 ماہ میں ہوئیں وہ سسٹم دوبارہ ہو۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم پنجاب،خیبرپختون،بلوچستان میں پارٹی کو ازسرنومنظم کریں گے،سندھ میں ہمیں سادہ اکثریت حاصل ہے کسی جماعت کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےپاس اکثریت ہے ہم اسے ووٹ دے رہے ہیں،پی ٹی آئی نے ہم سے ووٹ ہی نہیں مانگا،خواہش اورخواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بغیر ن لیگ حکومت نہیں بناسکتی، ن لیگ ماضی میں کہتی رہی ہے کہ 16 ماہ میں وہ اتحادیوں کی وجہ سے کارکردگی نہیں دکھاسکی۔

انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کی اپنی کابینہ ہوگی وہ کارکردگی دکھائے،ہم چاہیں تو پنجاب میں بھی ن لیگ کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں مگرہم ایسا نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے