عائشہ بشیر ٹرسٹ کلیفٹ ہسپتال گجرات کی ایمسبیڈرشفینہ پٹیل شاہ اور دیگر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد/مس پاکستان ورلڈ شفینہ پٹیل شاہ ایمسبیڈر فار چیرٹی کلیفٹ ہسپتال گجرات ،چئیرمین کلیفٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز بشیر،ڈاکٹر اے آر گیٹررڈ،چوہدری امتیاز آکیہ ،صدرنیشنل پریس کلب اسلام آبادانور رضااوربرطانیہ سے آئے ڈاکٹرز کی مشترکہ پریس کانفرنس اسلام آباد پریس کلب کے کانفرنس ہال میں ہوئی وائس آف امریکہ کے پاکستان میں صحافی علی فرقان نے پریس کانفرنس کی غرض وغایت پیش کی۔
شفینہ پٹیل شاہ نے کہا کہ میں انگلینڈ میں رہتی ہوں ،پاکستان آکر انتہائئ خوشی ہوتی ہے،میں انسانیت کیلئے بہت کام کرنا چاہتی،پاکستان آنے کا مقصد دکھی والدین جن کے بچے ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں انکے لیے فنڈ اکٹھا کرناہے،وہ بچے جن کے ہونٹ،ناک کٹے ہوئے ہوتے ہیں انکی سرجری،ان کا فری علاج کرنا ہے
Cleft گجرات میں ایک بڑا ہسپتال ہے جس میں ان بچوں کا بلکل فری علاج ہوتا ہےاس ہسپتال میں وہ بچے صحت یاب ہوکراپنی نارمل زندگی گزار سکتے ہیں سینکڑوں بچوں کا اس ہسپتال میں علاج ہوچکا ہے،وہ اپنی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اس کے بعد دبئئ میں فنڈ ریزنگ کا بڑا میگا ایونٹ منعقد کرینگے،میں دئبی میں سکائی ڈائیونگ کرنے جارہی ہوں سکائی ڈائیونگ کا مقصد بچوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے، فنڈز بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات کے لیے استعمال ہونگے،پاکستان ہمارا گھر ہے،مگر یہاں صفائی کا خاص خیال نہیں رکھا جاتا ہے،
مس ورلڈ بننے سے پہلے میں اکتوبر میں پاکستان کوہاٹ آئی تھی ،باہر رہ کر میں نے پاکستان کو بہت مس کیا،میں کلیفٹ ہسپتال کا دورہ کیا، کلیفٹ ہسپتال کے ساتھ کے مل کر بچوں کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا،
ڈاکٹر اے آر گیٹررڈ نے کہا پانی کے اردگرد کچہرا پڑا رہتا ہےہمیں پانی کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے،پانی کے صفائی کے حوالے سے ہم مہم شروع کرے گئے،پانی کے اردگرد موجود پلاسٹک مچھلیوں کی خوراک بن جاتا،مچھلی کھانے سے انسان کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں زمین آسمان اور پانی صاف دیا ہے لیکن انسان نے اسے آلودہ کردیا ہے اور یہی آلودگی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے
بارسلونا میں معروف پاکستانی بزنس مین اور سماجی شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہونا چاہئیے،کلیفٹ ٹرسٹ میں بچوں کے چہروں کی سرجری سے انہیں نئی زندگی کے ساتھ ساتھ معاشرہ کا کارآمد شہری بنایا جاتا ہے،ہمیں معاشرتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے
،صدرنیشنل پریس کلب اسلام آبادانور رضا نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال انسانیت کی خدمت کررہا ہے اور خاص طور پر وہ بچے جو ہونٹ اور کٹے ہو تالو کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں انہیں نئی زندگی دیتے ہیں ان کے چہروں پر اور خاندان کو مسکراہٹ دے رہے ہیں ہمیں ایسے خدمتگاروں کا سہارا بننا چاہئیے