سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ کل ہونے کا امکان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کوٹہ کےلیے درخواست پر فیصلہ کل متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق کل فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تحریری درخواست دی تھی، تحریری درخواست، پارٹی لیٹر اور بیان حلفی کمیشن میں جمع کروا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے سنی اتحاد کونسل کے دستاویزات وصول کر لیے اور تمام دستاویزات وصول کر کے ڈائری نمبر لگا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے