کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار
فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں گھر میں کام کرنے والی بچی کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا، نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے۔
خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جبکہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔