حلقہ بیت الادب اسپین کی زیر اہتمام”بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم ولادت بڑی عقیدت واحترام سے منایاگیا

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں تنظیم بیت الادب اسپین کے زیراہتمام یوم قائد کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر رانا نئیر اقبال کی جبکہ مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ تھے ،جس سے مقررین نے کہا کہ محمد علی جناح پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سیاست دان تھے۔

وہ 1913ء سے 14 اگست 1947ء کو پاکستان کی آزادی تک آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما رہے اور پھر 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے۔تقریب میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے لئے بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے مزید کہا کہ محمد علی جناح کی بے لوث قربانیوں، محنت اور غیر متزلزل قائدانہ صلاحیت
کے اعتراف میں ملّت نے انہیں "قائد اعظم” کا لقب عطا کیا۔ اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ

عطا فرمائے اور ان کی روح کو شاد کرے۔تقریب کے آخر میں یوم قائد کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔تقریب کی نقابت معروف شاعرنئیراقبال نجمی نے ادا کئے۔مقررین میں سابق سفیر سید ایاز شاہ ،سید ذوالقرنین شاہ،رانا نیئر اقبال،محمد اشفاق،میاں عبدالروف آرائیں،ملک محمداعجاز،جاوید الیاس قریشی،چوہدری فیض اللہ ساہی،مرزا ندیم بیگ،چوہدری اشتیاق حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔