عارف علوی کی غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات کی تاریخ ہے، اکبر ایس بابر
بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی غیرآئینی اور غیر قانونی اقدامات کی تاریخ ہے۔
اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی ہو یا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا، قومی اسمبلی کی تحلیل اور اب جاتے جاتے قومی اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر۔
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کو غیر آئینی اور غیر قانونی کام کرنے کی عادت سی پڑگئی ہے۔