یورپین کرکٹ سیریز  2024پاک بارسلونا کرکٹ کلب نے جیت لی

بارسلونا(پ ر)یورپین کرکٹ سیریز  2024  بارسلونا میں مکمل، پاک بارسلونا کرکٹ کلب ونر آف یورپین کرکٹ سریز کپ 2024 اور گولڈ میڈل ایوارڈ حاصل کیا جبکہ  دوسری پوزیشن سلور میڈل MENS IN BLUE نے حاصل کی۔  پہلے کھلتے ہوئے پاک بارسلونا نے 160 رنز کئے اور جبکہ مد مقابل  مین ان بلیوز ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

 تفصیلات کے مطابق یورپین کرکٹ سریز T10 2024 کا آغاز 8فروری 2024 کو بارسلونا سپین میں ہوا جس میں سپین کے دس ٹاپ کلبز نے حصہ لیا ہر ٹیم نے 18 میچز زم کھیلے اس کے بعد پوائنٹ بیس پر آٹھ کلب آگے آئے ان کے درمیان کوارٹر فائنل ہوا, جس کے بعد 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکی ان چار ٹیموں میں رائل بارسلونا کا سیمی فائنل پاک بارسلونا سے ہوا جس میں پاک بارسلونا نے جیت کر فائنل کوالیفائی کیا

اور دوسرا سیمی فائنل میجک کرکٹ کلب اور MENS IN BLUE کرکٹ کلب کے مابین ہوا اور MENS IN BLUE نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

 ہفتہ کے دن فائنل پاک بارسلونا کرکٹ کلب اور MENS IN BLUE کے درمیان ہوا پاک بارسلونا نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 کا ٹارگٹ دیا جو MENS IN BLUE پورا نہ کرسکی اور اس طرح پاک بارسلونا کرکٹ کلب ECS T10 2024 کا چیمپین قرار پایا اور پوری ٹیم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور 4500 یورو کیش پرائز  سے نواز گیا اور ساتھ پاک بارسلونا کے پلئر کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا  اور 1000یورو کا چیک بھی دیا گیا اور اسی پلیر کو پلئر آف دی ڈے کا ایوارڈ 500 یورو کا چیک بھی دیا گیا۔

فائنل کے اخر میں کھلاڑیوں کو میڈل پہنانے، نقد انعامات دینے اور وںر ٹین کو ٹرافی دینے کی پر وقار تقریب مونجینک گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی  جیتنے والوں کو انعامات انعامات دئے گئے۔

سید ذوالقرنین شاہ کا کلب  چیمپین قرار پایا  اور ان کے ذریعے بھی انعامات تقسیم کروائے گئے جبکہ  پاک فیڈریشن اسپین کے صدر ثاقب طاہر اور  بی ایم ایجو کیٹرز کے ڈائریکٹر مظہر حسین راجہ سے بھی  انعامات تقسیم کروائے گئے۔ اور پاک بارسلونا کرکٹ کلب کے کپتان رحمن اللہ کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ اس سیریز میں  سید ذوالقرنین شاہ کے بطور مینجر پانچ کلبز نے یورپین کرکٹ سریز 2024 میں حصہ لیا ۱) پاک بارسلونا ۲) کتلونیا ڈریگن ۳)ریڈ کتلونیا ۴) جیگور سی سی ۵) سوہل سی سی ان میں سے پاک بارسلونا یورپین کرکٹ سریز 2024 کی چیمپین قرار پائی۔ 

اس پروقار تقریب میں پاک کتلان کرکٹ  فیڈریشن کی نمائندگی نائب صدر حافظ غلام سرور نے دیگر عہدے داران کے ہمراہ کی جبکہ سپین کرکٹ ٹیم کے مینجر عمران ملک جنہوں نے کہ یہ کرکٹ سیریز منعقد  کروانے میں اہم کردار ادا کیا وہ بھی موقع پر فائنل میچ میں موجود رہے۔ کرکٹ کے تمام گروپس اور  کتلان  کرکٹ فیڈریشن نے اعادہ کیا کہ مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ جتنے والے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھگڑا ڈالا اور نوجوانوں نے کرکٹ کو انجوائے کیا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے