نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کابینہ اور اسٹاف کیساتھ ظہرانہ
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں کابینہ اور اسٹاف کے ساتھ ظہرانہ کیا۔
ظہرانے میں صوبائی وزراء، سی ایم ہاؤس کے تمام افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔
ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سی ایم ہاؤس کے عملے کے کام کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقبول باقر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سی ایم ہاؤس کا عملہ محنتی اور سلیقے دار ہے، مجھے فخر ہے آپ خلوص دل سے کام کرتے رہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کم از کم ایک مرتبہ تمام اسٹاف کے ساتھ کھانا کھایا جائے، مجھے یہاں کام کرتے ہوئے پورے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مدد ملی۔