تارکین وطن ڈے پر اسکیرا ریپبلکانہ کے ہیڈ آفس میں تقریب کا اہتمام
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)تارکین وطن کے دن کی مناسبت سے سیاسی پارٹی اسکیرا ری پبلیکانہ نے اپنے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پارلیمنٹ کاتالونیا میں پارٹی ترجمان محترمہ ایم پی اے استئئیر کپئیاء صدر امیگریشن سیکٹر محترمہ کارین، اینٹی راسیزم یورپین یونین کے اہم عہدیداروں کے علاوہ امیگریشن کونسل اسکیرا ریپبلیکانہ کے بورڈ آف ممبرز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا

منعقدہ تقریب میں سابق امیدوار کونسلر و بانی پاک ٹیکسی پاکستانی نژاد اسپانش شہزاد اکبر وڑائچ نے بھی پاکستانی اور ایشیائی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ انھوں نےاس موقع پر اپنے خطاب میں کاتالان عوام کا ایمیگرنٹس کیلئے نئی زندگی شروع کرنے کے مواقع دینے پر شکریہ ادا کیا۔

شہزاداکبر وڑائچ نے کہا کہ ایک ایمیگرنٹ صرف سننے والا نہیں بلکہ وہ بولنے والا، سوچنے والا ، سماجی اور معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے والا ایک اہم فرد ہے ۔ انھوں نے مختلف اداروں ، پولیس کے رویوں ، امیگریشن قوانین میں سختیوں یا خاموش نسلی تعصب کی طرف توجہ دلوائی جسکے اثرات بعض اوقات بہت متاثر کن اور بھیانک ہوتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم یہاں رہ رہے ہیں ۔ یہ ہمارا ملک ہے اور یہاں کی سیاست ، سوشل ، معاشی سرگرمیوں میں ہم اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔