وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح سول سیکریٹریٹ پنجاب کا دورہ کریں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج صبح سول سیکریٹریٹ پنجاب کا دورہ کریں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مریم نواز چیف سیکریٹری اور آئی جی سمیت تمام محکموں کے سیکریٹریز اور پولیس افسران سے ملاقات کریں گی۔
صوبائی حکومت نے تمام صوبائی سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور پولیس افسران کو صبح 9 بجے دربار ہال سول سیکریٹریٹ پہنچنےکی ہدایت کی ہے۔
تمام کمشنرز، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ اٹینڈ کریں۔