پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیراہتمام کرسمس،قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب
بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیراہتمام کرسمس،قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مسلم لیگی قائدین کے علاوہ کارکنوں نے شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حاجی چوہدری محمد رمضان نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ مشرف نے سرانجام دئیے

تقریب میں پاکستان زندہ باد،میاں نواز شریف زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور سید عاصم منیر زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے گئے
مقررین جس میں راجہ فاروق اعظم،ایاز محمود عباسی،عمران ساجد،راجہ مختار احمد سونی،الیگزینڈر راجو،چوہدری سکندر حیات مانگٹ،سردار ارشد محمود،فیض تارڑ،فیض اللہ ساہی اور حاجی راجہ اسد حسین شامل ہیں نے اپنے خطاب میں تمام مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی دلی مبارک باد پیش کی

قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج قائد کے ویژن کی اشد ضرورت ہے،تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکیا جاسکے۔قائد نے ہمیں باعزت زندگی گزارنے کے لئے پاکستان دیا اور ہمیں اصول وضوابط دئیے، قائد ثانی میاں محمد نواز شریف نے محمد علی جناح کے پاکستان کو سنوارا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا

صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی راجہ اسد حسین نے کہا اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، اور اگر پاکستان ہی نہ ہو تو ہماری کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر ماضی میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی یہ جماعت حکومت میں آئی، عملی طور پر ترقیاتی کام شروع ہو گئے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں صفائی کے مؤثر اقدامات نظر آ رہے ہیں، ہر گاؤں میں صفائی ہو رہی ہے اور سڑکوں تک کو صاف کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ عملی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے رہی ہے۔

راجہ اسد حسین نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک حالات کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں اور مختلف شہروں میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں،
انہوں نے کہا کہ وہ طویل یا مختصر تقاریر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ صحت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے وہاں موجود تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس موقع پر تشریف لائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر زندگی نے ساتھ دیا تو آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے، جو بالخصوص مسلمانی گھروں کے حوالے سے ہوں گے۔

آخر میں مسلم لیگ نون اسپین کی جانب سے کرسمس ،قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے