مصطفیٰ کمال کا سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سے متعلق اعتراف
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سے متعلق اعتراف کرلیا۔
کراچی سے جاری وضاحتی بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ آڈیو میری ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں، میں رابطہ کمیٹی کو ن لیگ سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کر رہا ہوں، میں نے بتایا پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتی ہے اور وہ ٹی وی پر بھی کہہ رہی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ میں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہتی ہے نمبر پورے ہیں، اس لیے ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اس آڈیو لیک میں یہ باتیں خبر نہیں ہیں، خبر یہ ہے اب بھی ایم کیو ایم لندن کے لوگ رابطہ کمیٹی میں ہیں، جو ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پتا چل گیا وہ گھس بیٹھیا کون ہے، جس کا بہت دن سے ہمیں انتظار تھا، یہ آڈیو آج صبح ایم کیو ایم لندن سے ریلیز ہوئی ہے۔