- الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔
جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے۔
میر پور ڈویژن میں کل 13 نشتیں ہیں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی کل 21 نشتیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں 11 نشستیں ہیں۔
علاوہ ازیں وادی نیلم میں الیکشن 2026ء ملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، ایل اے پچیس سے 855 جبکہ ایل اے چھبیس لوئر نیلم سے 797 ملازمین نے اپنا حق رائے دہئ استعمال کیا، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
وادی نیلم میں پولنگ کا عمل صاف شفاف اور پر امن ماحول میں ہوا، سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے، ملازمین ووٹوں کی پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ بکس سیل کر کے ریٹرننگ أفیسرز کے أفس میں جمع کرا دیئے گئے۔
