ایک ہفتے میں PIA کا دوسرا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

فائل فوٹو

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا، اس ہفتہ کینیڈا میں غائب ہونے والا پی آئی اے کا دوسرا فضائی میزبان ہے، دو سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا۔

29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لئے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا، فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ اس ہفتہ کینیڈا میں غائب ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔

عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ پی آئی اے حکام نے فلائٹ اسٹیورڈ کے غائب ہونے کی اطلاع ٹورنٹو پولیس کو کر دی ہے۔

اسی ہفتہ ایک خاتون ایئر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دو سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں، کینیڈا میں غائب ہونے والوں میں پی آئی اے کے مرد اور خواتین دونوں فضائی میزبان شامل ہیں۔ 

فضائی میزبانوں کے غائب ہونے کی بنیادی وجہ قومی ایئر لائن کا مخدوش مستقبل اور انتہائی کم تنخواہیں ہیں۔ 

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کئی سال سے نہیں بڑھیں جبکہ ڈیوٹی ٹائممنگ بھی بہت زیادہ ہے، فضائی میزبان لازمی 12 گھنٹے کی ڈیوٹی کرتے ہیں جو بڑھ کر مسلسل 14 اور 16 گھنٹے تک ہو جاتی ہے۔ 

ٹورنٹو کی پرواز پر فضائی میزبان بعض اوقات مسلسل 21 گھنٹے تک بھی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے