سرفراز بگٹی کے بلا مقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر چوہدری پرویز اقبال لوسر کی مبارک باد

اسلام آباد(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی کے مطابق سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی نہیں جمع کرائے تھے جس پر وہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

بلا مقابلہ وزیراعلی منتخب ہونے پر تمغہ خدمت حاصل کرنے والے چئیر مین یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوسر،چوہدری محمد علی لوسر اور چوہدری حسین لوسر نے سرفراز بگٹی کو دلی مبارک باد پیش کی

اس موقع پر چوہدری ہرویز اقبال لوسر نے کہا کہ سرفراز بگٹی ایک سینئر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کے وزیراعلی بلوچستان بننے پر بلوچستان کی محرومیاں ختم ہونگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے