گورنر سندھ کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ ان کا گورنر سندھ برقرار رہے مگر یہ چیز ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مانگنے اور دینے میں فرق ہوتا ہے، گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو 16 ماہ ڈیل کیا ہے جبکہ جے یو آئی کے ساتھ ن لیگ کی سیاسی پارٹنرشپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نواز شریف کا احترام کیا ہے، یقین ہے مولانا، پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف کے ساتھ ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے