پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل جیسا ہی ہے، جارڈن کاکس

فوٹو: انسٹاگرام

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلینڈ کے جارڈن کاکس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مقابلے کا معیار بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل جیسا ہی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جارڈن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اپنا ٹائم انجوائے کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم بہترین ہے۔ مائیک ہیسن بہترین کوچ ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے۔

جارڈن کاکس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہونیوالے میچز میں ٹیم اچھے نتائج کےلیے پُرامید ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمشہ کی طرح اس بار بھی پنڈی میں فل ہاؤس ہوگا، پچھلے سال یہاں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو ناقابل یقین سپورٹ ملتی ہے۔

ٹیم میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے جارڈن کا کہنا تھا کہ میرے لیے ذاتی ریکارڈ سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے۔ ٹیم میں میرا کردار ایک فنشر کا ہے، کوشش ہوتی ہے اس کو بخوبی نبھاؤں۔

جارڈن کاکس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ معیار کا مقابلہ ہوتا ہے۔ پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار آئی پی ایل جیسا ہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مقامی کرکٹرز کا ٹیلنٹ کافی زبردست ہے، نوجوان کھلاڑیوں کےلیے یہاں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ یہاں کے نوجوان کرکٹرز بہت تیزی سے سیکھنے کا عمل مکمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھے سال لاہور کے ساتھ ٹرافی جیتی تھی، اس بار اسلام آباد کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینا ہے۔

جارڈن کاکس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا ہدف انگینڈ کےلیے کھیلنا ہے لیکن ابھی اس دوڑ میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی اپنا گیم اور بھی بہتر کرنا ہے، پھر اس دوڑ میں شامل ہوں گا۔ پی ایس ایل میں اپنے کھیل کو مزید نکھارنے کی کوشش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے