- نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی حکومت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے 73 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا، جبکہ ہزاروں بچوں کی نسل کشی کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں، عالمی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو پر مقدمہ چلانے کے مؤقف سے متفق ہوں، نیویارک سٹی انتظامیہ کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس آئی سی سی کے وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کا اختیار موجود ہے، اگر نیتن یاہو امریکا آئیں تو آئی سی سی کے وارنٹ پر عمل کیا جائے، نیتن یاہو اور دیگر جنگی جرائم کے ملزمان کو نیویارک سٹی میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔
