ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی التواء کی درخواست مسترد

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کی التواء کی درخواست مسترد کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ مجھے اس کیس میں مقرر کیا گیا ہے، تیاری کے لیے وقت چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر واضح کیا تھا کہ اس میں التواء نہیں ملے گا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ ابھی اس کیس کی پیپر بُکس بھی تیار نہیں، کیس ایک بار شروع ہو گیا تو غیر ضروری التواء نہیں مانگا جائے گا، مجھے پہلے اس کیس کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ابھی تو اپیل کنندہ کے وکیل دلائل کا آغاز کر رہے ہیں، کونسا یہ دلائل ایک دن میں ختم ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے