بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو

مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے بیشتر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

چمن شہر اور گردونواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ، شیلاباغ، سرانان، گلستان، جنگل پیر علیزئی، پشین، خانوزئی، تربت، پنجگور اور خاران میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کوژک ٹاپ، توبہ کاکڑی، خواجہ عمران، زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اطہر عباس نے کہا کہ رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے بلڈوزروں سے روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بالائی علاقوں کے شہر سے زمینی رابطے بحال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے