190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

ٹرائل کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ آفس فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ہے، درخواست گزار جیل میں ہے۔

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے