بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی، بیرسٹر گوہر

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے