وفاقی کابینہ کا فیصلہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہوگا، عطاء اللّٰہ تارڑ

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہوجائے گا، وزارت خزانہ کے لیے دو تین نام زیرِ غور ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، شمشاد اختر اور محمد اورنگ زیب تینوں شریک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمراں اتحاد کا عشائیہ ہوگا، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی 18 رکنی کابینہ اور خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے