صدارتی انتخاب، ایم کیو ایم کا آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب کےلیے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ 

اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو اختلافات سامنے رکھ کر بھی ڈائیلاگ جاری رکھنے چاہیے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو حکومت بننے جارہی ہے اسکی سب سے زیادہ توجہ کراچی پر ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر کراچی کی آواز بنیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی وفد نے ایم کیو ایم کنوینر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ 

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات عشائیہ کے بعد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی ہامی بھرلی۔ پیپلز پارٹی رہنما ایم کیو ایم سے ووٹ مانگنے خالد مقبول صدیقی کی رہائشگاہ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے