کاتالونیا میں مسلمانوں کے لئے قبرستان کی ضرورت اور اہمیت پر سیمینار،خالد شہباز چوہان کی شرکت
بارسلونا/کاتالونیا میں مسلمانوں کے لئے قبرستان کی ضرورت اور اس کی اہمیت کے حوالے سے ایک معلوماتی سیمینار کاانعقاد کیا گیا
جس میں حکومت کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کارلس ، یونیورسٹی کے پروفیسرموریراس اور طالب علم نادیہ جازیری جو اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں نے بریفنگ دی
اس معلوماتی سیمینار میں مراکش کی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے صدر کالاتان فیڈریشن خالد شہباز چوہان اور نوجوان سوشل ورکر جواد احمد نے شرکت کی