چوھدری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز !(راجہ ضیا صدیق)

بالاخر اوورسیز کے گھر گجرات سے اوورسیز کو اپنی تکالیف مشکلات کے خاتمہ کے لئے وفاقی وزیر مل گیا ھے اوورسیز کا ہمیشہ سے مطالبہ رھا ھے کہ یہ وزارت اس بندہ کو دی جائے جو ایسے علاقے سے تعلق رکھتا ھو جہاں کے لوگ سمندر پار اکثریت میں ھوں کیونکہ وہ انکے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتا ھے گجرات کی چوھدری فیملی بیرون  ملک اپنا حلقہ احباب رکھتی ھے اور پہلے بھی اس حوالے سے کچھ ممالک میں انکے کام نمایاں ھیں اور اب سالک حسین  کو موقع ملا ھے اوورسیز کے لیے کچھ کر دیکھانے کا اور اوورسیز میں جو پاکستانی سیاست کے حوالے سے بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ھیں انکا دارومدار بھی بڑی حد تک وزارت کی کارکردگی پر ھو گا جسکے لیے سالک حسین کو کچھ فوری اقدامات کرنا ھوں گئے بطور اوورسیز انکی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ھیں اور امید رکھتے ھیں کہ وہ سمندر پار  پاکستانیوں کے لئے ہر ممکن آسانیوں کی کوششیں کریں گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے