جبری شادیوں کی روک تھام اور بچوں کی تعلیم و تربیت
کمیونٹی ویلفیئر گروپ بارسلونا کی میٹنگ مورخہ 13 مارچ سہ پہر چار بجے منعقد ہوئی جس میں مختلف اسلامک سنٹرز کے سربراہان و علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے جبری شادیوں اور بچوں کی پرورش کو اپنی تقاریر کے دوران موضوع بنایا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے وقت میں بارسلونا اور گردو و نواح میں مذہبی اداروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اس کہ علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی ویلفیئر گروپ کی میٹنگ ہر ماہ منعقد ہوا کرے گی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور جبری شادیوں اور بچوں کی پرورش پر پاکستانی کیمیونیٹی کو ہر ممکن کوشش سے ایجوکیٹ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی بچوں و والدین کو کسی بھی غیر قانونی اور غلط قدم سے روکا جا سکے۔
علاو ازیں گزشتہ ماہ ایک ادارے کے ساتھ اسی موضوع پر آگاہی و معلوماتی وڈیو بنانے کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی تھی، گروپ ممبران کو اس وڈیو پر اٹھنے والا خرچہ بھی بتایا گیا اور ممبران کی مختلف تجاویز نوٹ کی گئیں ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے حافظ احمد معروف صحافی سے ملاقات کی جائے اور ان سے وڈیو کی بابت رائے لی جائے کہ اگر وہ اس وڈیو کو بنا سکیں تو زیادہ اچھا ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے اس طرح کے مسائل زیادہ اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں اور ڈاکومنٹری بنانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
میٹنگ میں تمام ممبران سے گزارش کی گئی ہے کہ جبری شادیوں کو روکنے کے حوالے سے جو وڈیو تیار کرنی ہے ائندہ اپنی تجاویز لے کر آئیں کہ ویڈیو پیغام کس طرح بنایا جائے؟ کتنے منٹ کا ہو؟ اور اس کا کنٹینٹ کیا ہو؟۔ کون سے لوگ اس میں شامل کیے جائیں؟ اور کتنے وقت کی وڈیو ہونی چاہیے؟
آخر میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے وقت میں کمیونٹی کو ایک ای میل ایڈریس بھی دیا جائے جس میں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو آسانی سے رابطہ کر سکے۔ اگلی میٹنگ 17 اپریل بروز بدھ سہ پہر چار بجے سوک سنٹر دراسانیس میں ہی ہو گی۔
کیمیونیٹی ویلفیر گروپ بارسلونا
14 مارچ 2024