نیپرا کے 20 فیصلے مسترد، ازسر نو سماعتوں کا فیصلہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی 20 سماعتیں دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوبارہ سماعتوں کا فیصلہ ایپلٹ ٹربیونل کے حکم پر کیا گیا ہے، ایپلٹ ٹربیونل نے اس حوالے سے نیپرا کے فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔
نیپرا ان 20 درخواستوں کی از سر نو سماعت 14 مارچ کو کرے گی، 20 میں سے 15 سماعتیں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جبکہ 5 سماعتیں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ فیول پرائس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی یہ درخواستیں 2021-22 اور 2023 کی ہیں، ایپلٹ ٹریبونل نے 13 فروری 2024 کو نیپرا کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔