ہمارا مینڈیٹ پورے پاکستان میں چوری ہوا، کل احتجاج کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کے خلاف کل پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ پورے پاکستان میں چوری ہوا ہے، اس بارے میں کل پرُامن احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کےخلاف ایکشن لینا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ الیکشن 2024ء سے قبل بھی ہمارے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی انتحابات کو ماننے سے انکار کیا ہے، اس لیے ہم نے ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کا کہا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کو ووٹ دینے والے فارم 45 والے نہیں ہیں، آصف زرداری کی حلف برداری میں جاکر میں آئین کی خلاف ورزی کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا خزانہ خالی نہیں ہے، ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ بیٹھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے