ورلڈ کپ کا نہیں سوچ رہا، کل کا کچھ نہیں پتہ، فہیم اشرف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر نے کہا کہ ورلڈ کپ کا نہیں سوچ رہا، کل کا کچھ نہیں پتہ، ابھی پی ایس ایل چل رہا اس پر فوکس ہے۔ آگے کا سوچوں اور پی ایس ایل میں کچھ نہ کروں تو کوئی فائدہ نہیں۔

جیو سے گفتگو میں فہیم اشرف نے کہا کہ 7 سال سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں، ایک دوسرے پر کافی بھروسہ ہے، مجھ سے کچھ غلط بھی ہوتا ہے تو ٹیم مجھے اعتماد دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی ٹیم سے زیادہ پی ایس ایل کے میچ دیکھے جاتے ہیں، پی ایس ایل کا دنیا میں نام ہے۔

پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی پر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ابھی تو دو میچ ہی اچھے ہوئے، پرفارمنس سے ابھی مطمئن نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ کرکٹ ہوگئی ہے کہ آرام بہت ضروری ہوچکا ہے، پاکستان میں پلیئرز چاہتے ہیں کہ وہ نہ بیٹھیں کہیں کوئی اور جگہ نہ لے لیں، اگر آپ اچھے پرفارمر ہیں تو کوئی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ روٹی گینگ کے پلیئر الگ الگ ٹیم میں ہیں مگر کبھی کبھار ملاقات ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے