پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی، وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، فیصل کنڈی

ہمارے پاس ن لیگ کا ہی آپشن تھا، فیصل کریم کنڈی – فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تھی وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صدر نہ بنتے تو ن لیگ کی حکومت کو تب بھی پیپلز پارٹی سے خطرہ کیوں ہوتا؟ 

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اون کر رہے ہیں، ہم اچھے مشورے دیں گے۔ لوگوں نے ہم سے امید رکھی ہے، ان کی مشکلات دور کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن پر تحفظات ہیں، ہم بھی دستاویزات جمع کر رہے ہیں متعلقہ فورم پر جائیں گے۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی لیکن وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، ہمارے پاس ن لیگ کا ہی آپشن تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سوا سب سے بات کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ن لیگ سے نہ ملتے تو ایک اور الیکشن ہوتا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے