وزیراعلیٰ سندھ کا پی ڈی ایس پی کا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میرپور خاص کے پی ڈی ایس پی کریم جیلانی کا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا۔
پی ڈی ایس پی کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب سے کرفتار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ ایسے پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو خود وردی میں جرم کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے پولیس کے ایسے افسران چاہئیں جو عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ پی ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کریں۔