غیر آئینی حکمران ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر آئینی حکمران ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پرامن احتجاج میں شریک قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں کو شدید مذمت کرتے ہیں۔

کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا کو پُرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں بھی کہا گیا کہ غیرآئینی حکمراں جعلی اقتدار بچانے کےلیے ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں نومنتخب ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی مذمت کی اور کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنا قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ جعلی وزیراعلیٰ پنجاب کی ایما پر مقدمات ہارے ہوئے لوگوں کی واضح شکست کا ثبوت ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کاوشوں کے نتیجے میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان بھی بھرپور جوش وجذبے سےمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے