بانی پی ٹی آئی تمام کیسز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسز کا سامنا کریں گے، ان لوگوں نے اپنی ڈیوٹی سمجھ رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکلنے دینا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو بتانا چاہیے تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ تفتیشی افسر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کرسکا، جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت پر آئے تو جج ہی موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش مکمل نہیں ہو رہی۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر ن لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، مریم نواز کو ساتھ لے کر ن لیگ کے دفتر، کلمہ چوک اور کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے۔