Screenshot
برلن میں پرائیڈ (LGBTQ) تقریبات کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جرمنی کے دارالحکومت کے مرکزی پارک ٹیئرگارٹن (Tiergarten) میں پیش آیا، جس کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی معلومات جرمن خبر رساں ایجنسی DPA کو فراہم کی گئیں۔ واقعہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب ایک سفید گاڑی کے ڈرائیور نے Lennestrasse کے قریب جمع لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اور بعد ازاں ایک درخت سے جا ٹکرائی۔
پولیس کے ترجمان فلورین ناتھ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک یا ایک سے زائد مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، جو موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات ابھی فراہم نہیں کی گئیں۔
واقعے کے بعد برلن میں منعقد ہونے والی پرائیڈ تقریب (جسے مقامی طور پر Christopher Street Day کہا جاتا ہے) کے منتظمین نے ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
