شہاب علی کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا لگانے کی سمری پر اعتراض

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکریٹری مقرر کرنے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سمری پر اعتراض کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صرف ایک نام بھیجا ہے، قوائد کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی کے تقرر کے لیے 3 نام بھیجنا ضروری ہیں، نئی سمری کےلیے وزیراعلیٰ کو خط بھیجا جائے گا۔

سندھ میں آصف حیدر شاہ کو چیف سیکریٹری مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر آصف حیدر شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے