تمام 14 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لیے گئے، آئی ایس پی آر

کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزید 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے گئے۔ جس کے بعد لاپتہ تمام ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ آپریشن کیا، کشتی 5 مارچ کو ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ روز 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکالے گئے، یوں لاپتہ تمام 14 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے