ایشوریا رجنی کانت کا فلم لال سلام سے متعلق بڑا انکشاف
جنوبی بھارت اور بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت کی اسپورٹس ڈرامہ فلم لال سلام ریلیز ہوتے ہی موضوع بحث بن گئی۔
گزشتہ ماہ کے اوائل میں ریلیز ہونے والی فلم میں اہم کردار اداکار ویشنو وشال اور وکرنتھ نے ادا کیے، لیکن لال سلام فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔
فلم کی ناکامی پر ہدایتکارہ ایشوریا رجنی کانت نے حال ہی گفتگو کی، جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد تنازعات سامنا آئے۔
ایشوریا نے لال سلام کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک سانحے کا بھی ذکر کیا جس کی وجہ سے لگ بھگ 21 دنوں کا فوٹیج گم ہوا۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا نے کہا کہ ہمیں اس پر بہت دکھ پہچا کہ اتنے بڑے پیمانے پر فوٹیج گم ہوسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسا غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہوا، ہم نے دس کیمروں سے ایک کرکٹ میچ کو شوٹ کیا، ہم چاہتے تھے کہ یہ شوٹ بالکل اصلی کرکٹ میچ جیسا ہو، لیکن یہ کھو گیا ہمیں پتہ تھا کہ ایسی صورت میں کیا جائے۔
ایشوریا نے کہا کہ سیٹ پر موجود ہر ایک کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ری شوٹنگ کا آئیڈیا پر ویشنو، سینتھل اور آپا کو پسند نہیں آیا، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ بچے ہوئے فوٹیج کو ہی ایڈیٹ کرلیا جائے۔
واضح رہے کہ لال سلام کی کہانی دو باصلاحیت کرکٹرز کے گرد گھومتی ہے جو دوستی کے ایک خصوصی لنک کو شیئر کرتے تھے۔