ڈاکٹر قمرفاروق کی کتابیں ہم جیسے طالب علموں کے لیئے ایک تحفہ ہیں،چوہدری ایاز مٹھانہ چک

تیرے علم و محبت کی نہیں ہے انتہا کوئی
نہیں ہے تجھ سے بڑھ کر ساز فطرت میں نَوا کوئی
گزشتہ کل بارسلونا میں علم و ادب سے بھر پور ایک محفل کااہتمام ہمارے دوست معروف صحافی اور لکھاری ڈاکٹر قمر فاروق صاحب نے کیا جس کا مقصد ان کی دو نئی کتب کی تقریب رونمائی تھی پروگرام میں جہاں اہل علم اور باذوق لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی وہاں مقررین اور خصوصی طور پہ قمر فاروق صاحب اور قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر صاحب کی اعلیٰ خطابت سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں ہر کوئی اپنے گرم بستر میں بیٹھ کر دانشور بنا بیٹھا ہے وہاں ڈاکٹر قمر فاروق جیسے باریک بین اور انتھک محنت سے مواد اکٹھا کر کے اس کو کتاب کی شکل دینے اور ہم جیسے طالب علموں کے لیئے ایک تحفہ مہیا کرنے پر ہم اس بھائی کے بے حد مشکور بھی ہیں اور ان کی علم و کتاب دوستی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔