وفاق کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونینز کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے سے شہریوں کو رمضان پیکیج کے تحت اشیاء کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز یونینز نے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ عین رمضان پیکیج کے اطلاق کے موقع پر کیا تھا۔