ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے بنگلے سے گھریلو ملازم کی لاش برآمد
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 5 نمبر میں ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے بنگلے سے 20 سالہ گھریلو ملازم کی لاش ملی ہے۔
ورثاء کا الزام ہے کہ نوجوان کو چوری کا الزام عائد کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو تھر کا رہائشی ہے 9 سال سے گھریلو ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش باتھ روم سے ملی ہے جسے بنگلے کے مالک نے مقامی نجی اسپتال میں منقل کیا تھا، گلے پر نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی تعین ہو سکے گا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر مبنیہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ورثاء نے واقعہ کی تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔