فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر پنجاب اور اسلام آباد میں 32 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کو مقدمات کی تفصیل فراہم کردی گئی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار قیصر امام نے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس آگئی ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق ایف آئی اے کے پاس لاہور اور اسلام آباد میں دو انکوائریاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں، جن میں 29 پنجاب پولیس کے پاس ہیں جبکہ 3 مقدمات اسلام آباد پولیس کے پاس درج ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کوئی مقدمہ نہیں۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ سابق وفاقی وزیر پر درج مقدمات کا ریکارڈ آگیا ہے، ان مقدمات میں ریلیف کےلیے آپ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی درخواست نمٹادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے