احتساب عدالت نے نیب ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کی ضمانت منظور کرلی

کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار نیب ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے نیب کی ملزم عمران شیخ کی راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی جبکہ ملزم کی 7 روز کےلیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 7 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا راہداری ریمانڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو کراچی اور نیب اسلام آباد کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے